مجلہ
جلد
شمارہ
مقالے کی قسم
زبان
تاریخِ موصولہ
تاریخِ قبولیت


کتاب شناسی

تلخیص
قرآن کریم نے رسول اللہﷺکو مسلمانوں کے لئے اُسوۂ حسنہ قرار دیا ہے جس کی وجہ سے آنحضرتﷺ مسلمانوں کے نزدیک ایک خاص مقام ومنزلت رکھتے ہیں جو کائنات میں اور کسی کو حاصل نہیں ہے۔ اسی مقام ومنزلت کا تقاضا ہے کہ رسول اللہﷺ کی حیات طیبہ کا گوشہ گوشہ مسلمانوں کی زندگی کے لئے نمونہ عمل ہے اور ہر سچا مسلمان آپؐ کی سیرت کے معمولی سے معمولی حصے کو بھی خصوصی اہمیت دیتا ہے۔اسی سبب سے آپؐ کی حیات مبارکہ کے ابتدائی ایام سے لے کر آپﷺ کے اس جہان فانی سے رحلت فرما جانے تک کے معمولی ترین واقعات کو قلم بند کرنے کی سعی کی گئی ہے اور سیرت النبیﷺ مسلمان محققین اور اہل قلم کے لئے ایک خاص مضمون کی حیثیت اختیار کرگیا ہے۔ لہٰذا آپﷺ کی حیات مبارکہ کے بارے میں دنیا کی ہر زندہ زبان میں بے شمار کتب تالیف ہو چکی ہیں خصوصاً عربی، فارسی اور اُردو زبان میں سیرت النبیﷺ سے متعلق ایک خاصا ادب موجود ہے جو ان زبانوں کا قیمتی ترین علمی و ادبی سرمایہ شمار ہوتا ہے۔ پس آنحضرتﷺ کی حیات طیبہ کے تمام واقعات مستند اور یقینی شکل میں سیرت کی کتابوں میں ملتے ہیں۔ آپؐ کی ولادت باسعادت سے شیرخوارگی، بچپن اور نوجوانی کے حالات سے لے کرعبادی اور اجتماعی زندگی کے واقعات تک اور پھر سفر تجارت سے لے کر سفر ہجرت اور جنگ وجہاد سے لے کر اندرون خانہ طرز معاشرت، بچوں کے ساتھ طرز سلوک اور ازدواج مطہرات کے ساتھ زندگی تک کی جزئیات سیرت کی کتابوں میں ملتی ہیں۔ آپﷺ کی حیات مبارکہ کے بارے میں اس قدر اہتمام اور دقت نظر کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ آپﷺ کا اُٹھنا بیٹھنا ہی قرآن مجید کی تفسیر ہے اور مسلمانوں کے لئے آپﷺ کا قول وفعل حجت ہے۔ آپﷺ کے طرز عمل سے ہی دین کے احکام تشکیل پاتے تھے اور آپ کی سیرت ہی سے شریعت کے اصول بنتے تھے۔ لہذا شریعت پر عمل کے لئے ہر مسلمان کےلئے ضروری ہے کہ وہ زندگی کے ہر مسئلے میں آپﷺ کی سیرت اور روش کو دیکھے اور اس کے مطابق اپنے شب وروز کو ڈھالے اور آپﷺ کی سنت و طریقے کی پیروی کرے تاکہ دنیوی زندگی میں بھی سرخرو ہو اور اُخروی و ابدی حیات میں بھی سعادت مند بنے۔ اس لئے آپﷺ کی زندگی کے ہر پہلو کے بارے میں کتابیں لکھی گئی ہیں اور ہر دور کے مسلمانوں نے آپﷺ کی سیرت کو سینوں میں محفوظ کرنے کے علاوہ انہیں صفحات قرطاس پر محفوظ کیا ہے۔ دوسرے تمام اسلامی مکاتیب فکر کی طرح اہل بیت اطہارعلیہم السلام کے پیروکاروں نے بھی سیرت کے موضوع پر ہر زمانے اور ہر زبان میں کتب تالیف کی ہیں۔ یہاں شیعہ علما اور محققین کی طرف سے لکھی گئی سیرت اور سوانح رسولﷺ کے حوالے سے مختلف عناوین کے تحت چند جدید و قدیم کتابوں کا مختصر تعارف پیش کیا گیا ہے۔ جن میں پہلے عربی کتب پھر فارسی اور اُردو کتابوں کا مختصر تذکرہ کیا گیا ہے۔

Ramee-al-Hassan Mosavi. (2017) سیرت النبی ﷺ پر امامیہ علما ء کی چندجدید کتب کا تعارف, Noor-e-Marfat, Volume 08, Issue 1.
  • Views 1841
  • Downloads 305