THE MILITARY STRATEGY OF THE HOLY PROPHET (PBUH) IN DIFFERENT WARS
Abstract
پیغمبر اکرمﷺ اللہ کے نبی اور صاحب معجزہ ہونے کے باوجوداپنے تمام امور بشمول عسکری مہمات کو معجزے کے ذریعے انجام نہیں دیتے تھے بلکہ موقعہ محل اور حالات کی درست تشخیص کے ساتھ بروقت صحیح فیصلوں اور بھر پورحکمت عملیوں کے ذریعے عادی طریقے سے انجام دیتے تھے ۔ آپؐ کو اپنی نبوت کے مختصر عرصے میں تبلیغی، سیاسی اور عسکری میدانوں میں جو بے مثال کامیابیاں ملیں کہ جن کی مثال اس سے پہلے تاریخ میں نہیں ملتی، یقیناً ان تمام کامیابیوں میں اللہ تعالی کی تائید و نصرت کے ساتھ ساتھ خود آپؐ کی بصیرت اور حکمت عملیوں کا بڑا دخل تھا۔ یہ آپؐ کی عسکری حکمت عملیوں ہی کا نتیجہ تھا کہ جنگوں میں مسلمان لشکر کی تعداد کم ہونے کے باوجود وہ اپنے سے کئی گنا بڑے لشکر کو شکست دے کر ہمیشہ فاتح میدان قرار پاتے تھے۔ آپؐ نے اپنے زمانے میں پیش آنے والی جنگوں میں اپنی عسکری حکمت عملیوں اور تدابیر کے جو جوہر دکھائے ہیں وہ آج کے دور کے مسلمانوں خصوصاً مسلم عسکری رہنماؤں کے لیے قابل تقلید ہے۔ اس مقالے میں آپؐ کے عسکری تدابیر اور حکمت عملیوں کے بعض گوشوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
Dr. Jawad Haider Hashimi. (2017) مختلف جنگوں میں پیغمبر اکرمﷺ کی عسکری حکمت عملی, Noor-e-Marfat, Volume 08, Issue 1.
-
Views
1005 -
Downloads
131