WESTERN CIVILIZATION & ISLAMIC SOCIETY (IN THE VIEWS OF ALLAMA IQBAL & MURTAZA MUTHARI)

Abstract
یورپ کی موجودہ تہذیب نے ہسپانیہ سے نکل کر یورپ میں بسنے والے لاطینی اور یونانی علوم کے ماہر مسلمان دانشوروں کی علمی کاوشوں کے نتیجے میں جنم لیا۔ اس کے بعد یہاں سائنسی ترقی کا آغاز ہوا اور نئی نئی ایجادات سامنے آئیں۔ تب یورپی اقوام نئی منڈیوں کی تلاش میں نکل کھڑی ہوئیں۔ ان کی حریصانہ نظر یں ایشیا اور افریقہ کے ممالک پر تھیں اور انہوں نے محکوم ممالک کا حتی المقدور گلا گھونٹنے کی کوشش کی۔ وہاں کے عوام بھی صدیوں تک یورپی تہذیب اثر سے باہر نہ آ سکے۔ اسلامی ممالک کی یورپ کے ہاتھوں بربادی پر علامہ محمد اقبال اور شہید مرتضی مطہری جیسے مسلمان رہنماؤں کا دل بہت کڑھتا تھا۔ انہیں سب سے زیادہ دکھ اس بات پر تھا کہ سیاسی غلامی کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے دل و دماغ پر یورپی تہذیب اپنی گرفت قائم کر چکی ہے۔ چنانچہ انہوں نے اپنے کلام میں اس تہذیب کی خامیوں کو آشکار کر کے اس کے کمزور پہلوؤں کو واضح کیا اور مغربی تہذیب کے مقابلے میں مسلمانوں کے درخشاں علمی ماضی کو یاد دلاتے ہوئے مسلمانوں کو بیدار کرنے کی بھر پور سعی کی۔ اس مقالے میں انہی دونوں اسلامی شخصیات کے افکار کا جائزہ لیا گیا ہے۔

Dr. Syed Sakader Abbas Zaidi. (2016) مغربی تہذیب اور اسلامی معاشرہ (علامہ محمد اقبال اور شہید مرتضی مطہری کی نظر میں) , Noor-e-Marfat, Volume 07, Issue 04.
  • Views 918
  • Downloads 102

Article Details

Journal
Volume
Issue
Type
Language
Received At
Accepted At