The Existence and Identity of The Valley of Peace (In the context of history and traditions)

Abstract
نجف اشرف، عراق میں واقع "وادی السلام" کا شمار دنیا کے قدیمی ترین قبرستانوں میں ہوتا ہے۔ کئی تاریخی شواہد کی روشنی میں حضرت آدم، حضرت نوح، حضرت ہود، حضرت صالح اور حضرت علی علیہم السلام کی قبور اسی جگہ موجود ہیں۔ بعض روایات کے مطابق حضرت امام حسین بن علی علیہ السلام کا سر مبارک بھی اسی قبرستان میں دفن ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ آیا انبیاء اور اہل بیت اطہار علیہم السلام کا اس جگہ دفن ہونا تاریخی اعتبار سے ثابت ہے؟ نیز وادی السلام یا نجف اشرف کو جو فضیلت اور اہمیت دی جاتی ہے آیا یہ آیات وروایات سے ثابت شدہ ہے؟یہ مقالہ ان سوالوں کا جواب فراہم کرتا ہے۔ مقالہ نگار نے اس مقالہ میں قرآنی آیات، تاریخ ا رو روایات کی روشنی میں وادی السلام کی حقیقت کو جاننے کی کوشش کی ہے۔مقالہ نگار کے مطابق اصطلاحی طور پر وادی السلام سے مراد نجف اشرف ہی ہے اور کئی روایات کی روشنی میں وادی السلام کی معنوی حیثیت یہ ہے کہ جب ایک نیک کردار مومن مر جاتا ہے تو اُس کی روح کو جس پرامن جگہ سکونت حاصل ہوتی ہے اسے "وادی السلام" کہتے ہیں۔

Dr. Sajjad Ali Raeesi, Gul Mohammad Sahr. (2021) وادی السلام کا وجود اور مصداق: تاریخ و روایات کے تناظر میں, Noor-e-Marfat, Volume 12, Issue 04.
  • Views 1035
  • Downloads 193

Article Details

Journal
Volume
Issue
Type
Language
Received At
Accepted At