مقالے کی معلومات
مجلہ
جلد
شمارہ
مقالے کی قسم
زبان
تاریخِ موصولہ
تاریخِ قبولیت
مؤلف:علامہ سید حامد حسین موسوی لکھنوی رحمۃ اللہ علیہ
تلخیص
سید مہدی المعروف میر حامد حسین موسوی لکھنوی نیشاپوری ۵ محرم ۱۲۴۶ھ کو لکھنو میں پیدا ہوئے۔ ُن کی کنیت ابوالظفر ہے اور حامد حسین کے نام سے مشہور ہیں۔) ( اُن کا شمار برصغیر میں تیرہویں صدی کے سادات اور شیعہ علماء میں ہوتا ہے۔ اُن کا تعلق لکھنو کے ایک علمی اور مذہبی گھرانے سے تھا۔ اُن کے دادا سید محمد حسین جو سید اللہ کرم موسوی کے نام سے مشہور تھے، اپنے دور کے علماء اور زاہدوں میں سے تھے۔ میر حامد حسین کے والد ماجد سید محمد قلی بن سید محمد حسین ۱۱۸۸ ھ میں پیدا ہوئے۔وہ علامہ سید دلدار علی نقوی کے شاگردوں میں سے تھے۔اُنھوں نے بہت زیادہ کتابیں تحریر کی ہیں۔ عبدالعزیز دہلوی کی شیعوں کے خلاف لکھی گئی کتاب’’ تحفہ اثنا عشریہ ‘‘کے جواب میں لکھی گئی کتاب’’ تشیید المطاعن‘‘ آپ کی مشہورترین کتاب ہے۔) ( اسی طرح آیات الاحکام کی تفسیر میں لکھی گئی کتاب’’ تقریب الافھام ‘‘بھی آپ کی تحریر ہے۔) (سید محمد قلی کی وفات محرم الحرام ۱۲۶۰ ھ میں ہوئی ہے۔) (
Syed Rameez Ul Hasan Musavi. (2016) عبقات الانوار فی امامۃ الائمۃ الاطہار, Noor-e-Marfat, Volume 07, Issue 04.
-
Views
973 -
Downloads
126