مقالے کی معلومات
مجلہ
جلد
شمارہ
مقالے کی قسم
زبان
تاریخِ موصولہ
تاریخِ قبولیت
THE WORSHIP DIMENSION OF KARBALA INCIDENT
تلخیص
کربلاایک ذوالابعاد واقعہ ہے جس کا ایک پہلو عبادی ہے۔ عبادت اتنا اہم موضوع ہے کہ اللہ تعالیٰ نے خلقت انسان کی غرض اوّلی اسی کو قرار دیا ہے۔ عبادت کربلا کا ایک آفاقی پیغام ہے اسی لئے واقعہ کربلا کو دوام اور تقدس حاصل ہے اور اسی اعتبار سے یہ انسانیت کے لئے اسوہ ہ۔ اس واقعہ میں نماز، حج، جہاد وہجرت، خدمت خلق، تلاوت اور دعا واستغفار میں خاص طور سے عبادی پہلو نہایت جلوہ گر ہے۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ اس عظیم قربانی سے کربلا والوں کا کچھ مقصود نہ تھا سوائے رضا پروردگار کے۔ یہ نظریہ عبادت وبندگی کی معراج ہے۔ امام عالی مقام حضرت امام حسینؑ اور آپؑ کے اعزا وانصار شہداء اور اسراء سب کے اقوال وافعال اس واقعہ کے عبادی پہلو کو روشن کرتے ہیں۔
بندگی پروردگار انسان کے لئے زینت ہے یہ اسے دنیا کی ہر قسم کی غلامی سے نجات دیتی ہےغلامی انسان کے لئےننگ و عار ہے۔ مسلمان واقعہ کربلا سے حریت کا درس لیں۔ اکثر مسلمان ممالک بھی غلامی کا طوق گلے میں ڈالے ہوئے ہیں۔ کربلا کے وارث وہ پاکیزہ انسان ہیں جو صرف اللہ تعالیٰ کی بندگی اختیار کریں اور ہر قسم کے طاغوت سے اجتناب کریں۔ یزید کا دور امت مسلمہ کے لئے غلامی کا دور تھا۔ امام حریت حسین بن علیؑ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ عظیم قربانی دے کر طاغوت زمانہ کو پاش پاش کردیا۔ کربلا حریت وآزادی کا درس دیتی ہے اسی لئے مسلم اور غیر مسلم تمام حریت پسند شہید انسانیت امام حسین بن علیؑ اور آپؑ کے جانثاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
Dr. Sajid Ali Subhani. (2016) واقعہ کربلا کا عبادی پہلو, Noor-e-Marfat, Volume 07, Issue 03.
-
Views
994 -
Downloads
132