مقالے کی معلومات
مجلہ
جلد
شمارہ
مقالے کی قسم
زبان
تاریخِ موصولہ
تاریخِ قبولیت
MUHARABAH AND IFSAD-FIL-ARDH (Literal & Technical Meanings and the Mutual Relationship)
تلخیص
معاشرے کی اصلاح اور امنیت کی خاطر تمام مصلحین نے کوششیں کی ہیں اوراس کی خاطرقوانین وضوابط وضع کیے ہیں ۔ دین اسلام نےاس مسئلے پر دوسروں سے زیادہ توجہ دی ہےاور حدود،تعزیرات ،قصاص اوردیات جیسے قوانین وضع کئے ہیں۔’’محاربہ ‘‘اور’’افساد فی الارض‘‘ اسلامی فقہ کا ایک اہم ترین عنوان ہے کہ جس کے بارے میں قرآن کریم کی سورۂ مائدہ کی آیت ۳۳ میں حد مقرر کی گئی ہے ۔درحقیقت یہ آیت قتل نفس کے بارے میں حکم شریعت بیان کررہی ہے۔فقہائے اسلام نے قرآن مجید کی اسی آیت سے استنباط کرتے ہوئے محاربہ اور افساد فی الارض کے مصادیق کو اپنی فقہی کتب میں ذکر کیا ہے اور اس کے احکام ذکر کئے ہیں ۔البتہ ان دونوں عناوین کے درمیان ترادف اور عدم ترادف کے بارے میں فقہا کے درمیان اختلاف نظر پایا جاتا ہے ۔اسی طرح اس بارے میں بھی اختلاف نظر پایا جاتا ہے کہ کیا محاربہ ،افساد فی الارض کے مقابلے میں ایک مستقل جرم ہے یا نہیں ؟ اس مقالے میں ان دونوں دینی مفاہیم کی لغوی واصطلاحی وضاحت کی جائے گی اور ان کے درمیان رابطے اور نسبت کے متعلق فقہا کی آراء کو نقل کیا جائے گا ۔
Syed Rameez Ul Hasan Musavi. (2016) محاربہ اور افساد فی الارض لغوی واصطلاحی مفہوم اور باہمی نسبت , Noor-e-Marfat, Volume 07, Issue 03.
-
Views
1407 -
Downloads
207