مجلہ
جلد
شمارہ
مقالے کی قسم
زبان
تاریخِ موصولہ
تاریخِ قبولیت


AN EXAMINATION OF GOALS AND OBJECTIVES OF HUMAN LIFE IN THE LIGHT OF QURAN

تلخیص
اسلامی تعلیمات کے مطابق کائنات کی تمام مخلوقات ایک خاص مقصد کے لیے وجود پذیر ہوئی ہیں۔ بلا مقصد تخلیق کرنا خود شان الوہیت کے ہی منافی ہے۔ایسا ہوسکتا ہے کہ کسی چیز میں پوشیدہ حکمتِ الٰہی ہما ری سمجھ میں نہ آسکے لیکن اِس سے ہماری عقل کا ناقص ہونا ثابت ہوتاہے، اﷲکی کوئی بھی تخلیق بے کا ر قرار نہیں دی جاسکتی۔ تو یہ کیسے ممکن ہے کہ اس کائنات کی سب سے اشرف وافضل مخلوق ’انسان‘ کو یوں ہی بے کار ، بے مقصد اور محض موج ومستی یا کھانے کمانے کے لیے پیدا کیاگیاہو۔ قرآن میں حیات انسانی کو بے مقصد قرار نہیں دیا گیا۔ کہ مقصد انسان عبادت الٰہی ہے اور جو رضائے الہی سے عبارت ہے۔گویا انسان کا مقصد حیات بڑا مبارک، عظیم اور اہم ہے اور اسی بنیاد پر ایک انسان کو تقرب الی اللہ میسر ہوتا ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ اسے یہ معلوم ہوکہ اللہ کی رضا کے لیے کیسی فکر، کیسا جذبہ اور کیا عمل درکار ہے۔ عقیدے کی درستی،جذبات و احساسات کی ہدایت اور ان کے نتیجے میں اعمال صالحہ کی سعی وجہد انسان سے مطلوب ہے۔ اس مقالے میں انسانی زندگی کے عمدہ ہدف کو زیر بحث لایا گیا ہے۔

Dr. Muhammad Afzal Karemi. (2016) قرآن کریم کی روشنی میں حیات انسانی کے اہداف اورمقاصدکا جائزہ, Noor-e-Marfat, Volume 07, Issue 02.
  • Views 1025
  • Downloads 146