THE QURAN AND JUSTICE OF IMAM ALI (a.s)
Abstract
قرآن مجید اور علی ؑ کا رشتہ اتنا محکم ہے کہ جن میں جدائی ناممکن ہے۔ قرآن کا اثر جس طرح رسول اللہ ؐ پر ہوا اس طرح علی ؑ کے سوا کسی اور پر نہیں ہوا۔اس کے راز کو خود علی ؑ نے نہج البلاغہ کے ایک خطبے میں بیان فرمایا ہے۔ جس کے مطابق علی ؑ نزول وحی سے لے کر آخر تک آنحضرت ﷺ کے ساتھ رہے اور ان کی تربیت نزول قرآن کے سائے میں ہوئی۔ علی ؑ اور قرآن میں گہرے تعلق کی ترجمان وہ احادیث نبوی ہیں جن کو فریقین نے اپنی کتابوں نے نقل کیا ہے۔ ان سب سے زیادہ مشہور حدیث ثقلین ہے اور اس کے بعد بہت سی اور احادیث میں بھی علی ؑ کے عالم قرآن ہو نے کے محکم شواہد ملتے ہیں۔ پھر علی ؑ نے اپنی عملی سیرت سے بھی ثابت کردیا کہ اُن کی پوری زندگی قرآن میں ڈھلی ہو ئی تھی۔ خاص کر عدل علی ؑ کو دیکھا جائے تو آپ کا طرز عمل قرآن کی عملی تفسیر تھا۔ خلافت علی ؑ کے دوران بے شمار ایسے واقعات ملتے ہیں جن سے قرآن مجید اور عدل علی ؑ میں مکمل مطابقت پائی جاتی ہے۔ اس مقالے میں سیرت علی ؑ میں سے فقط عدل وانصاف کے چند واقعات کو فریقین کی کتب سے نقل کرکے ثابت کیا گیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے بعد علی ؑ کا عدل وانصاف، قرآن کی مکمل تفسیر تھا اور حضرت علی ؑ نے کبھی بھی قرآنی عدل وانصاف کے بر خلاف عمل نہیں کیا۔
Syed Hassnain Abbas Gardezi. (2016) قرآن مجید اور عدل علی علیہ السلام, Noor-e-Marfat, Volume 07, Issue 02.
-
Views
866 -
Downloads
110
Next Article