WHY CALAMITIES AND DISASTERS?

Abstract
بلا شک ہماری زندگی میں ہزاروں آفات اور بلائیں، حادثات، بیماریاں، قحط وغیرہ پائے جاتے ہیں۔ جنہیں دیکھ کر انسان کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہو سکتا ہے کہ آخر یہ آفات کیوں؟یہ سوال اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ ہم مسلمان ہیں اور ہمارا عقیدہ ہے کہ اس کائنات کا خالق اللہ تعالیٰ ہے۔ وہ قادرِ مطلق ہے اور اگر ایسا ہے تو اس نے دنیا کو اس طرح کیوں خلق نہیں کر دیا کہ اس میں کوئی آفت، دکھ اور درد نہ ہوتا؟ یہ بحث اس لئے بھی ضروری ہے کیونکہ بعض لوگ اپنی محدود معلومات کی وجہ سے مختلف آفات کو "شر" سے تعبیر کرتے ہوئے اللہ کی حکمت اور عدل کا انکار کرتے ہیں اور آفات کو قدرت الٰہی یا عدلِ الٰہی کے منافی شمار کرتے ہیں۔ آفات کے فلسفہ کو سمجھنا ضروری ہے کیونکہ اگر انسان دنیا میں پائی جانے والی آفات کا فلسفہ نہ جانتا ہو تو اس کے لئے مؤمنانہ زندگی بسر کرنا اور مشکلات کا سامنا دشوار ہو جاتا ہے۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اس دنیا میں انسان پر جو آفات نازل ہوتی ہیں، ان کے مختلف اسباب ہیں جن میں دنیا کی محدودیت،مقصد تخلیق کی تکمیل،انسانی آزادی اور اختیار، انسان میں تضرع کی حالت پیدا کرنا۔۔۔ اس مقالے میں آیات وروایات کی روشنی میں ان اسباب پر نظر ڈالی گئی ہے ۔

Faiza Batool Naqvi. (2016) آفات اور بلائیں کیوں؟, Noor-e-Marfat, Volume 07, Issue 02.
  • Views 904
  • Downloads 87

Article Details

Journal
Volume
Issue
Type
Language
Received At
Accepted At